چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

اتوار 22 جون 2025 16:10

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔