ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات آہنی ہاتھوں کی زنجیر ثابت ہوگی، ڈاکٹر عامر عبدالله محمدی

اتوار 22 جون 2025 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) فیلڈ مارشل پاکستان سید حافظ عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران بڑا مدبرانہ اور جراتمندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی بقاو سا لمیت پر آنچ نہیں آنے دی اور انہوں نے امریکی صدر کو یہ بھی باور کروایا کہ ہم ایران کی پڑوسی ملک ہونے کے ناطے (Forever)ہمیشہ حمایت کرتے رہینگے جبکہ پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت حمایت کے حوالے سے اپنی پالیسی میں کسی بھی قسم کی نرمی سے گریز کرینگے ان خیالات کا اظہار جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مذہبی اور سیاسی مشیر ڈاکٹر عامر عبدالله محمدی اور مدارس دینیہ کراچی سندھ کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں ٹرمپ اور سید عاصم منیر کی ظہرانے میں ملاقات پر بے لاگ تبصرہ کرتے ہوئے کیا ان دونوں مذہبی رہنمائوں نے کہا کہ ورلڈ آرڈر اور سپرپاور کے کمانڈر ان چیف ٹرمپ سے سید عاصم منیر نے وہ تاریخی گفتگو کی ہے جسے ملکی تاریخ کے سنہرے اوراق میں لکھا اور پڑھا جائیگا ڈاکٹر عامر عبدالله محمدی نے کہا کہ سید عاصم منیر کی جراتمندانہ اور مدبرانہ کی گئی گفتگو صدیوں یاد رکھی جائیگی اور انہوں نے کہا کہ ان دونوں سیاسی رہنمائوں کے درمیان تجارتی ، اقتصادی، انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر شعبہ جات میں وہ تجارتی پالیسی اختیار کرینگے جس سے دونوں ممالک استفادہ حاصل کر تے رہینگے۔