ریکودک میں نوجوانوں کو رمضان المبارک میں انٹرویو ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے گئے

اتوار 22 جون 2025 21:05

? نوکڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف نوکنڈی کے صدر عبد الرحیم عالیزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوکنڈی میں بیروزگاری کی وجہ سے منشیات ودیگر سماجی برائیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں ریکودک سیاہ دک اور سیندک جیسی بڑے پروجیکٹس کے علاقہ میں ہونے کے باوجود ضلع چاغی خصوصا نوکنڈی کے نوجوان بیروزگاری کے شکار ہیں انھوں نے کہا کہ ریکودک میں نوجوانوں کو رمضان المبارک میں انٹرویو ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے گئے مگر تاحال انھیں ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہی ہے انھیں انتظار کرایا جارہاہے جبکہ اسی دوران سندھ اور پنجاب سے سینکڑوں لوگوں کو بھرتی کیا گیاہے جوکہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ ظلم وناانصافی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انھوں نے مزید کہا کہ ضلع چاغی اور پورے بلوچستان میں ایرانی و افغانی بارڈرز کی بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگاری کے شکار ہوئے لوگ نان شبینہ کے معتاج ہوگئے ہیں ایسے میں علاقہ میں موجود کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹس میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کے برے اثرات نکل سکتے ہیں کیونکہ جب نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنر مند بیروزگاری کا شکار ہونگے تو مایوسی وناامیدی انھیں غلط راستوں پہ ڈال دیتی ہے پاکستان تحریک انصاف ان مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور اپنے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے ہر وہ راستہ اختیار کرے گی جسکی اجازت ملک کے آئین وقانون نے ہمیں دیا ہے۔