Live Updates

y اس وقت امت مسلمہ تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑی ہے،مفتی فضل غفور

اج اگر مسلم ممالک نے ایران کا ساتھ نہ دیا تو سب کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا،صوبائی نائب امیر جمعیت علمائے اسلام

اتوار 22 جون 2025 21:05

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر و سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ اس وقت امت مسلمہ تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑی ہے اج اگر مسلم ممالک نے ایران کا ساتھ نہ دیا تو سب کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو ائی تحصیل تیمرگرہ حلقہ تالاش کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔

تربیتی اجتماع سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد رحیم حقانی، صوبائی کوارڈینیٹر قاضی ایاز الدین، تحصیل چیئر مین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین ،ضلعی امیر سراج الدین، جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ،نائب امیر مولانا محمد نبی شاہ، تحصیل امیر مفتی بخت سردار تحصیل جنرل سیکرٹری ماسٹر عبدالحمید سابق وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ مولانا گلاب سید حقانی اور معروف ادیب و مصنف حمد اللہ راہی مبارک زی نے بھی خطاب کیا,اپنے خطاب میں مفتی فضل غفور نے وفاقی حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کی شادی پر پابندی کے بل کو غیر ائینی اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی محافظ جماعت ہے، جب بھی قوم پر سخت وقت ایا جے یو ائی ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑی رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسرائیل عالمی دہشت گرد کا روپ اختیار کر چکا ہے اور گزشتہ ایک برس کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 60 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور اسے مکمل امریکی آشیر اباد حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ ایران پر حالیہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اگر امت مسلمہ نے ایران کا ساتھ نہ دیا تو اس کے بعد سب کی باری ائے گی،مفتی فضل غفور نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،30 جون تک اگر صوبائی اسمبلی بجٹ پاس کرنے میں ناکام رہی تو صوبہ بہت بڑے مالی بحران کا شکار ہو جائے گا،صوبائی حکومت ایک جانب مرکزی حکومت کو قرض دینے کی دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب ان کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم نہیں، ایک سازش کے تحت صوبے پر پی ٹی ائی کی صورت میں نہ اہلوں کا ٹولہ مسلط ہے جلد قائد جمعیت کے حکم پر مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات