[ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی

اتوار 22 جون 2025 21:05

5ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کے روز گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزرا اور اراکین بلوچستان اسمبلی کے ہمراہ ایک روزہ مختصر دورے پر ژوب پہنچے۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلی کے ہمراہ صوبائی وزرا نور محمد دومڑ، بخت محمد کاکڑ، اور اراکین بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی و میر یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔

ژوب آمد پر کمشنر ژوب ڈویژن، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم، ایس پی اور اے ڈی سی اورنگزیب کاسی سمیت دیگر اعلی حکام نے وزیر اعلی اور وفد کا استقبال کیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔