Live Updates

چین کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

اتوار 22 جون 2025 21:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) چین نے امریکہ کی طرف سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں تھیں۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی حملے نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین جلد از جلد جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر انصاف کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات