
ایران اسرائیل جنگ، ائیرانڈیا سمیت کئی ممالک کے 33 مسافر طیارے ’’وار زون‘‘ میں پھنس گئے
پیر 23 جون 2025 12:25
(جاری ہے)
افریقی ملک کوموروس کا ایم ڈی 97 طیارہ پرواز ڈی 1 کے طور استنبول سے مہرآباد ائیرپورٹ تہران پہنچا تھا جو واپس نہ جاسکا۔
تبریز ائیرپورٹ پر بھی پیگسس ائیر کی پرواز پی سی 6646 اس رات پہنچی۔ 13 جون کو ہی استنبول سے پیگسس ائیر کی پرواز پی سی 524 شیراز اتری۔ جو واپس نہ جاسکی۔ ایران کے سری ائیرپورٹ پر امریکی رجسٹریشن کا پرائیویٹ طیارہ بھی تاحال موجود ہے۔ دوحہ سے 13 جون کو پرواز کیو آر 436 عراق کے سلمانیہ ائیرپورٹ پہنچی۔ ائیر بس اے 320 اور 321 طیارے واپس نہ جا سکے۔ پیگسس ائیر کا برانڈ نیو ائیر بس اے 321 طیارہ بطور پرواز پی سی 656 اور ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 802 پرواز 13 جون کو بغداد پہنچی مگر جنگ شروع ہونے پر واپس نہ جاسکے۔ بغداد ائیرپورٹ پر امریکی رجسٹریشن کے مزید 5 طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی منازل پر روانہ نہ ہو سکے جبکہ جنوبی افریقا کا بیچ 19 طیارہ بھی بغداد میں پھنس گیا ہے۔ ایران کی سوفران ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ 12 جون کو مشہد سے النجف ائیرپورٹ اترا مگر جنگ شروع ہونے کے باعث واپس نہ جا سکا۔ عراق کے اربیل ائیرپورٹ پر ترکیہ کی پیگسز ائیر کا برینڈ نیو اے 321 طیارہ پرواز پی سی 820 اور قطر ائیر کا اے 320 طیارہ پرواز کیو ار 454 کے طور پہنچا اور واپس نہ جاسکا۔ قطر کا ایک لینارڈو ہیلی کاپٹر اور امریکی ارمی کا بوئنگ طیارہ بھی اربیل ائیرپورٹ پر پھنسا ہوا ہے۔ اردن کے امان سول ائیرپورٹ پر جزائر کمینن کا گلف اسٹریم، مصر کی ایئر ماسٹر کا بوئنگ 737 طیارہ بھی پھنسا ہوا ہے۔ عراق کا پرائیویٹ ہاکر طیارہ اربیل سے عمان پہنچا مگر واپس نہ جا سکا۔ امریکا کا نجی چھوٹا طیارہ، سربیہ کا پائپر جہاز بھی امان سول ائیرپورٹ پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ اردن کے امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ پر ترکیہ کی ایم این جی ائیر لائن کا ایئر بس اے 330 طیارہ استنبول سے پرواز ایم بی 197 کے طور پہنچا تھا جو واپس نہ جا سکا۔ ائیر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ دہلی سے 31 مئی کو اردن کے امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ پرواز کے طور پر آیا تھا اور فنی خرابی کا شکار ہوا اور تاحال ائیرپورٹ پر موجود ہے۔ جرمنی کی لفتھانزا ایئر کا اے 320 طیارہ، بحرین کی گلف ایئر کا اے 320 طیارہ جرمنی کی ڈسکور ایئر کا اے 330 طیارہ بھی امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ پر موجود ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا
-
جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی سے تباہی کا نیا چکر شروع ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ
-
ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کو کسی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، پاسداران انقلاب
-
انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، جنگیں ختم کردی جائیں، پوپ لیو کی اپیل
-
ٹرمپ کا ایران پر حملے کا فیصلہ جوا تھا، صدارت داؤ پر لگا دی، امریکی اخبار
-
ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمت میں فی بیرل 3 سے 5 ڈالر تک اضافے کا امکان
-
بھارت،نئی زندگی اور ہنی مون میں رکاوٹ پر ماں نے اپنے بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
حملے سے پہلے جوہری تنصیبات خالی کرالی تھیں، کوئی تابکاری نہیں پھیلی، ایرانی حکام
-
امریکہ کا ایران پر حملے میں 6 زیر زمین بنکر بسٹر بم کے استعمال کا انکشاف
-
کسی بھی صورت میں اپنی جوہری سرگرمیوں کو صفر پر نہیں لائیں گے، ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان
-
امریکا کے سب سے تباہ کن طیارے بحرالکاہل روانہ کر دیے جانے کی اطلاعات
-
ایران کے سب سے حساس مقام سے 9 اسرائیلی جاسوس گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.