Live Updates

سرگودھا ترقی کے نئے دور میں شامل ہونے جارہا ہے،چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

پیر 23 جون 2025 13:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) سرگودھا ترقی کے نئے دور میں شامل ہونے جارہا ہے آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں سرگودھا کیلئے 20 ارب روپے کے لگ بھگ کے منصوبہ جات کو شامل کیا گیا ہے ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کے اجرا کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے فنڈز کا اجرا کیا جارہا ہے جس سے تمام تحصیلوں کے عوام کو علاج معالجہ کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع کی سطح پر حکومت نے پہلی بار فنڈز مختص کئے ہیں سابقہ ادوار میں سرگودھا سمیت دیگر شہروں کے فنڈز بڑے شہریوں پر خرچ ہوتے تھے مگر اب برابری کی سطح پر فنڈز کا اجرا کرکے حکومت نے تمام اضلاع کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ سرگودھا کیلئے بھی مختلف ترقیاتی سکیمیں شروع کی جارہی ہیں جس سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اس وقت اہم مسئلہ تعلیم‘ صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے جس کیلئے موجودہ حکومت نے صوبہ بھر کیلئے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات