Live Updates

جنگ میں امریکی مداخلت خطرناک ہے، صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے اسے سزا ملنی چاہیے، آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر کا صہیونی دشمن کو سخت سزا دینے کا اعادہ، اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کی اسے سزا مل رہی ہے،ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کی شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 23 جون 2025 13:45

جنگ میں امریکی مداخلت خطرناک ہے، صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے اسے ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنگ میں امریکی مداخلت انتہائی خطرناک ہے،صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے اسے سزا ملنی چاہیے،ایرانی سپریم لیڈر کا صہیونی دشمن کو سخت سزا دینے کا اعادہ،ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کی شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا پہلا بیان سامنے آگیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئیٹر)پر فارسی زبان میں اپنے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کی اسے سزا مل رہی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ایرانی سپریم لیڈر نے”آپریشن مڈ نائٹ ہیمر”پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سزا جاری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے ایک بڑا جرم کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ الزامات کی قانون حیثیت نہیں بلکہ سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی۔

ایرانی مندوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کو پر امن مقاصد کیلئے نیوکلیئر انرجی کے حصول سے روکا جارہا تھا۔ دنیا ایران کے خلاف طاقت کا استعمال دیکھ رہی تھی۔ان کامزیدیہ بھی کہنا تھاکہ حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی، ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی۔ جنگی مجرم نیتن یاہو امریکہ کو جنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہوا تھا۔

امریکہ نے نیتن یاہو کی خاطر سفارتی کوششوں کو متاثر کیا تھا۔اپنے خطاب میں ایرانی مندوب نے کہا تھا کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ ایران کے مستقل مندوب نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور ان حملوں کا بھرپور اور متناسب جواب دیا جائے گا۔ امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایران کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد تھے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات