امریکی نائب صدر ایران پر حملے سے متعلق ٹرمپ کی منصوبہ بندی سے بے خبرنکلے

پیر 23 جون 2025 15:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)امریکی نائب صدر ایران پر حملے سے متعلق صدر ٹرمپ کی منصوبہ بندی سے بے خبر رہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں صدر ٹرمپ نے کب ایران پر حملے کا فیصلہ کیا، سب سے بڑی ریڈ لائن ایران کا نیو کلیئر پروگرام ہے، امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، تنازع کا کسی طویل جنگ میں تبدیل ہو نے کا امکان نہیں۔

(جاری ہے)

جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے طویل المدتی امن منصوبے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔