جیکب آباد، وزیراعلی بلوچستان نے اعجاز خان جکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

پیر 23 جون 2025 16:17

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے جیکب آباد میں ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دھشتگردی کی جنگ ہے,دھشتگردوں کی نہ قوم ہے نہ قبیلہ ہے,بلوچستان میں سیکیورٹی ادارے دھشتگردوں سے نمٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جعفر ایکسپریس پر جو حادثہ ہوا اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں,ہم بارڈر ایریا پر ہیں,پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یوتھ کی اسپیشل رجسٹریشن کی ہے فیوچر میں جو ریاست اور ریاستی اداروں پر الزام لگتے اس کا راستہ ہم نے بند کردیا ہے, ایران ہمارہ ہمسایہ ملک ہے,پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں جو تمام بندوبست بارڈر پر کرنا چاہیے وہ کردیا ہے,ہماری دعائیں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں,اگر کسی بھی مسئلے کا حل ڈائلاگ سے ہوسکتا ہے تو اس سے خوبصورت اور کوئی بات ہیں,لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں ڈائلاگ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کو بندوق اٹھانے کی طرف لے جایا گیا۔

\378