گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی حج سے واپسی پر شاندار استقبال

شہریوں نے والہانہ نعروں ، گل پاشی اور ہار پہناکر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا

پیر 23 جون 2025 17:39

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی حج سے واپسی پر شاندار استقبال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے حج سے واپسی پر اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، جے ڈی سی کے ظفر عباس اور عوام کی بڑی تعداد نے کراچی ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ کی آمد پر شہریوں نے والہانہ نعروں ، گل پاشی اور ہار پہنا کر خیر مقدم کیا ۔ حاجیوں کے استقبال کے لئے آئے افراد نے اپنے لائے گئے ہار بھی گورنرسندھ کو پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا ۔ گورنرسندھ عوامی ریلی کے ہمراہ گورنرہائوس پہنچے ۔ گورنرسندھ نے استقبال کے لئے آئے افراد سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی ۔