Live Updates

سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی سیپکو سب ڈویڑن ون کے ایل ایس فہیم احمد سمیجو کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 جون 2025 18:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی سیپکو سب ڈویڑن ون کے ایل ایس فہیم احمد سمیجو کے قتل کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای)کی جانب سے سیپکو ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت یونین رہنما خلیل الرحمن ڈومکی،شجاع احمدگھمرو ،عقیل احمد دایو، نذر محمدمیمن،ابراہیم ڈھر،ساجد شاہ سمیت دیگر یونین عہدے دار کر رہے تھے مظاہرے میں شامل یونین عہدے داروں اور ورکر نے بازؤں پر سیاھ پٹیاں باندھی ہوئی تھی اور ہاتھوں میں واقعہ کے خلاف مذمتی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر یونین رہنماؤں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ واقعہ کو دو روز گذر چکے ہیں لیکن ابتک قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے محنت کش ملازم واقعہ کے بعد عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں ہم نے ایسے واقعات کے خدشات کیپیش نظر پہلے ہی سیپکو انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا لیکن سیپکو انتظامیہ نے ورکرز کو تحفظ فراہم نہیں کیا جو افسوس کا مقام ہے قتل ہونے والے ملازم فہیم سمیجو پر حملہ ملازمین پر حملہ ہے اور ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری سمیت ملازمین کودوران ڈیوٹی مکمل تحفظ فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں ہونگے تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری سیپکو اور سکھر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات