Live Updates

پیپلزپارٹی کو معلوم نہیں کہ حکومتی بنچزپر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں، عمرایوب

حکومت کا امپورٹ بل بڑھے گا تو روپے کی قدر کم ہوگی، اثر سود کی ادائیگی پر ہوگا، آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا، اپوزیشن لیڈر

پیر 23 جون 2025 22:25

پیپلزپارٹی کو معلوم نہیں کہ حکومتی بنچزپر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو معلوم نہیں کہ اس کو حکومتی بنچز پر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو سندھ کی عوام کا گلا کاٹا اور چولستان کینال کی اجازت دی۔

اٴْنہوں نے کہا کہ حکومت کا امپورٹ بل بڑھے گا تو روپے کی قدر کم ہوگی، اثر سود کی ادائیگی پر ہوگا، آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور اب امریکا نے ایران پر حملہ کیا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کا ذخیرہ 14 دن کا ہے جس دن اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا میں نے اسی دن کہا تھا تیل کے ذخائر چیک کر لیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ناممکن بنائی جا رہی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد مجھے موقع نہیں دیا گیا، پیپلز پارٹی اور اسپیکر یہ سب ملے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے جس طرح ایران پر حملہ کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ اس بجٹ کے بعد ہماری معیشت برباد ہو جائے گی، بینکوں سے قرضہ لے کر یہ ملک چلایا جا رہا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو مائیک ملا، جب بات شروع کی تو مائیک بند کر دیا گیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات