
ایران کے مشرق وسطیٰ پرحملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں
برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کمی، تیل کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے
ثنااللہ ناگرہ
پیر 23 جون 2025
23:46

(جاری ہے)
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اوپیک کا تیسرا بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔
جیوپولیٹیکل تجزیہ کے سربراہ اور سابق اوپیک اہلکار، ریسٹڈ کے جارج لیون نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ متوقع ہے، حتیٰ کہ ایران کی جانب سے اگر فوری جواب نہ بھی دیا گیا تو مارکیٹس جیوپولیٹیکل خطرے کا ایک زیادہ پریمیم شامل کرنے کا رجحان رکھیں گی۔ یاد رہے ایران کے پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی اڈے پر حملے دوست اور برادر ملک قطر کیلئے خطرہ نہیں، امریکی اڈے جنگ بھڑکانے والی حکومت کی کمزوری ہیں طاقت نہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے قطر میں العدید ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح قطر کے وزیردفاع کے مطابق دفاعی نظام نے امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کو روک دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیردفاع قطر کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ایرانی اقدامات سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا، قطر کی فضائی حدود اور علاقہ محفوظ ہے۔ ایرانی میزائل حملوں میں کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق دوحہ میں ایئرڈیفنس سسٹ مفعال کردیا گیا۔ مزید برآں ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے خلیجی ملک قطر میں امریکا کے فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے دعوے کے مطابق ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ قطر کے دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ان حملوں کے بعد دوحہ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا۔ قطر کے علاوہ عراق میں بھی امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بحرین میں بھی سائرن بج اٹھے۔ اس سے قبل امریکا کےایران پر حملے کے بعد مشرق وسطٰی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جانے پر قطر کی جانب سے ہنگامی فیصلہ کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق قطر نے ہنگامی طور پر اپنے ملک کی فضائی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے قطری حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث رہائشیوں اور مسافروں کی حفاظت کیلئے فضائی آمد و رفت معطل کر دی گئی، یہ فیصلہ عارضی ہے، خطے کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو یا تبدیل نہیں کرسکتی
-
دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کے اغوا سے پتا چلتا ہے کہ ریاست میں ظلم و جبر کا نظام ہے
-
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا ہدف 3000 سے بڑھا کر 5000 کر دیا
-
مہنگی چینی کے بعد اب عوام کیلئے مہنگے آٹے کا تحفہ
-
11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس ، وزارت آبی وسائل کو متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے میں خیبرپختونخوا ..
-
قوم بھارت کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی، معرکہ حق میں کامیابی سے دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھرا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
-
کراچی کی بارش نے صوبائی و شہری اداروں کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا، حلیم عادل شیخ
-
اعظم نذیرتارڑ کا شمس کالونی میں غیرت کے نام پر قتل کے افسوسناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.