
روٹ 47 صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے
شاہراہ کیساتھ 50 لاکھ گیلن سے زائد بارشی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے مصنوعی جھیل بنائی گئی، روٹ پر نصب سولرپینلز سے ایک میگاواٹ تک بجلی پیداوار بھی ممکن ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا دورہ
ثنااللہ ناگرہ
پیر 23 جون 2025
19:25

(جاری ہے)
والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل اور سائیکل سواروں کے لئے بھی علیحدہ واک وے مخصوص کیا گیا ہے۔
والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر 912 میگا واٹ پر نصب سولر پینلز سے ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔ ” روٹ 47 “ شاہراہ کے ساتھ بارش کے50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے مصنوعی جھیل بنائی گئی، خوبصورتی کے لیے فوارے اور ایریشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ ”روٹ 47“ شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مونیومنٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”روٹ 47“ پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں اقدام ہے۔ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارے دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین یا سنگل مدر کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالر شپ میں بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بیوہ خواتین کی معاونت یقینی بنارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مصر اور لیبیا میں ’غزہ عالمی مارچ‘ پر حملہ کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
ایران کے پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کردی
-
دفاعی نظام نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کو روک دیا
-
پی آئی اے نے قطر، کویت، بحرین اور دبئی کیلئے فضائی آپریشن منسوخ کر دیا
-
یمن: 49 لاکھ لوگوں کو بدترین بھوک کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا جواز دنیا کو غلط پیغام دے رہا ہے
-
نقصانات کا تخمینہ: آئی اے ای اے کا ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی کا مطالبہ
-
اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ امریکا سے ڈرنے کی بجائے ڈٹ جائیں اور مظلومین کی مدد کریں
-
بلاول بھٹو نے تنخواہوں اور پنشن میں صرف 10 اور 7 فیصد اضافے کو بھی حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دے دیا
-
خواجہ آصف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی حمایت
-
قومی سلامتی کمیٹی نے ایران پر حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قراردادوں اوریواین چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے دیا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 4 ہزار پوائنٹس کی بدترین مندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.