میری فکری تربیت علامہ محمد اقبال کے نظریات اور تعلیمات سے جڑی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا آئیسیسکو کے زیر اہتمام منعقدہ وائس چانسلرز فورم کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےنوازے جانے کے موقع پر خطاب

منگل 24 جون 2025 01:50

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میری فکری تربیت علامہ محمد اقبال کے نظریات اور تعلیمات سے جڑی ہے، ان کا پیغام خودی، اجتہاد اور علم و وقار پر مبنی مستقبل کی تعمیر کا ہے، ان کی شاعری صرف ماضی کا ترانہ نہیں بلکہ آج کے نوجوانوں کے لیے ایک عملی خاکہ ہے،یہ ایوارڈ صرف میری ذات کا نہیں، بلکہ پاکستان کے نوجوانوں، اساتذہ، محققین اور ان تمام افراد کا ہے جو علم اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں، یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر قیادت وژن، محنت اور اخلاص سے کام کرے تو قومیں دنیا میں عزت، ترقی اور وقار حاصل کر سکتی ہیں ،یہ عالمی اعزاز وزیراعظم کی علم پر مبنی پالیسیوں اور مسلسل سرپرستی کے بغیر ممکن نہ تھا، یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی جانب ایک اور قدم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (آئیسیسکو) کے زیر اہتمام منعقدہ وائس چانسلرز فورم کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےنوازے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب آئیسیسکو کے ہیڈکوارٹرز رباط، مراکش میں منعقد ہوئی۔یہ اعزاز پروفیسر احسن اقبال کی پاکستان کو علم پر مبنی معیشت کی طرف گامزن کرنے، اعلیٰ تعلیم، سائنس اور جدت طرازی کے شعبوں میں نمایاں خدمات اور اسلامی دنیا میں فکری قیادت پر دیا گیا۔

وہ ایک ایسے رہنماء کے طور پر ابھرے ہیں جنہوں نے تہذیبی تعمیرِ نو، اخلاقی تحقیق، تعاون اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی کا وژن پیش کیا۔وزارتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میری فکری تربیت علامہ محمد اقبال کے نظریات اور تعلیمات سے جڑی ہے۔ ان کا پیغام خودی، اجتہاد اور علم و وقار پر مبنی مستقبل کی تعمیر کا ہے۔ ان کی شاعری صرف ماضی کا ترانہ نہیں بلکہ آج کے نوجوانوں کے لیے ایک عملی خاکہ ہے۔انہوں نے علامہ اقبال کے اشعار کے ذریعے اسلامی دنیا کو خودی، تحقیق اور تجسس کی روح دوبارہ زندہ کرنے کی دعوت دی: