
ایران کا جنوبی اسرائیل میں پاور پلانٹ پر میزائل حملہ، بجلی کی فراہمی متاثر
منگل 24 جون 2025 02:50
(جاری ہے)
اسرائیلی فوج نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے اوپر ایک میزائل کو بلند فضا میں اڑتے دیکھا گیا، جس کے بعد فاصلے پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 4 مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں ایک اشدود اور ایک مغربی مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ہے تاہم ان مقامات کی نوعیت یا وہاں کیا نشانہ بنایا گیا، اس بارے میں واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں، کیونکہ اسرائیل میں فوجی سنسر شپ کے تحت ویڈیوز یا معلومات شیئر کرنے پر سخت پابندیاں عائد ہیں اور خلاف ورزی پر قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔اس وجہ سے اس بات کی تصدیق کرنا مشکل ہے کہ کون سی تنصیبات یا علاقے متاثر ہوئے ہیں اور نقصان کی نوعیت کیا ہے۔13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد سے، اطلاعات کے مطابق ایران نے اب تک تقریباً 450 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا اپنا جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
-
ابوظہبی میں پاکستانی ڈاکٹر محمد فرحان کے زیرِ اہتمام آموں کا شاندار میلہ
-
پاکستان بزنس فورم نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
جنگ بندی کی خلاف ورزی پراسرائیل اور ایران دونوں سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
اسرائیلی حملے میں ایران کے ایک اور ایٹمی سائنسدان شہید، مجموعی تعداد 17 ہوگئی
-
اماراتی فضائی حدود مکمل بحال، فلائٹ شیڈول متاثر
-
جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
-
ایران نے میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کر دی
-
دنیا کو مبارکباد، امن کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ
-
اسرائیل کا صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ جنگی بندی کی تجویز قبول کرنے کا اعلان
-
دبئی میں بڑے پیمانے پر ویزہ فراڈ میں ملوث 21 افراد کو سزائیں
-
دبئی میں غیرقانونی بیڈ سپیس اور تقسیم شدہ کمروں کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.