ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا

جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی، جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 24 جون 2025 15:45

ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون 2025)ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی، جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کیا گیا، پاکستان کے تین بڑے ائیر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کر دیا ہے۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کی جائے گی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کی وجہ سے تیزی سے امیگریشن مراحل طے کرسکیں گے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے۔

(جاری ہے)

3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے۔ منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ تین روزہ ورکشاپس میں جرمن ماہرین کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوشش جاری ہے۔

پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کیلئے ایک محفوظ، قابلِ توسیع اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرے گا۔ کنسلٹنٹس معاہدے کے مطابق تسلی بخش کام کر رہے ہیں۔اس حوالے سے منیجنگ پارٹنر کرسٹوف موسٹرٹ کا کہنا تھا کہ ان سائٹ ورکشاپس کا مقصد اس ٹیکنالوجی کے ڈیزائن اور اصولوں یا پرنسپل سے متعلق مخصوص سوالات کی وضاحت کرنا تھا۔

ایئرپوٹس اتھارٹی اور اس پروجیکٹ کے دیگر سٹیک ہولڈرز سے اس اہم پروجیکٹ سے متعلق ہمارے یہ سیشنز بہت کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں کراچی میں ای گیٹس پروجیکٹ کے حوالے سے ان سائٹ ورکشاپس مکمل کر لیں ہیں۔ ای گیٹس پروجیکٹ کا مقصد تین بڑے ائیرپورٹس اسلام آباد، لاہور اور کراچی پر اس ٹیکنالوجی کی ڈیزائین اور تنصیب ہے۔پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت تینوں ہوائی اڈوں (اسلام آباد، کراچی، لاہور) پر 100 ای گیٹس نصب کیے جائیں گے اور ای گیٹس منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا۔ منصوبے میں عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال بھی کیا جائے گا۔