
پاکستان سال 2030 میں بلحاظِ آبادی دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا، وزیرصحت
منگل 24 جون 2025 16:50

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ملک میں سیوریج ٹریٹمنٹ کا کوئی مؤثر منصوبہ موجود نہیں۔
گلگت کی چوٹی سے کراچی کے ساحل تک سیوریج پینے کے پانی میں شامل ہو رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس کے مریضوں میں سرفہرست ملک بن چکا ہے، پاکستان کے 40 فیصد بچے غزائیت کی قلت کے باعث کمزور ہیں، ان کی نشوونما نہیں ہوپاتی۔ پولیو صرف افغانستان اور پاکستان میں رہ گیا ہے، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ہسپتالوں کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پمز و دیگر کسی ہسپتال جائیں تو لگتا ہے ابھی جلسہ ختم ہوا ہے،پمز ہسپتال چند لوگوں کے لیے بنا تھا، آج لاکھوں لوگ وہاں علاج کرا رہے ہیں،دنیا بھر میں کہا جاتا ہے پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ ان اشاریوں کے ساتھ ہیلتھ کیئر کی طلب کو پوری کرنا ممکن نہیں ہے۔وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ آبادی میں کمی کو قومی پالیسی کا حصہ بنانا ہوگا، پورا ماحول آبادی کو مریض بنانے کے لیے سرگرم ہے اور کہا جاتا ہے ہسپتال بنا دیں،پورا نظام صحت کی نگہداشت کے بجائے صحت خراب کرنے پر لگا ہے۔ اربوں ڈالرز سے بھی ہسپتال بنا لیں، جب تک پرہیز نہیں ہو گی، علاج نہیں ہو سکے گا۔ میری حتی الامکان کوشش ہو گی کہ انسان کو بیمار پڑنے سے بچایا جائے۔وزیر صحت مصطفی کمال نے ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مریضوں کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ موجود نہیں ہے، نیشنل میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے سے مریض کی ہسٹری جانچنا ممکن نہیں، یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم لانچ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شناختی کارڈ نمبر کو ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر بنایا جائے گا، ٹیلی میڈیسن متعارف کروانے سے ہسپتالوں میں دباؤ کم ہو گا، پرایمری ہیلتھ کیئر سنٹر کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ہوں گے، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق
-
وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا
-
دھاتی نامیاتی فریم ورکس کی تیاری: کیمسٹری کا امسالہ نوبل انعام مشترکہ طور پر تین محققین کے نام
-
بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کا عزم
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس
-
پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد تک جانے کا انکشاف
-
پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل
-
عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیے جانے کی اطلاعات
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے.الیکشن کمیشن
-
بگرام ایئربیس واپس لینے کی امریکی کوشش قبول نہیں، ماسکو فارمیٹ
-
کمپٹیشن کمیشن کااسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف فیصلہ جاری
-
لاہور ہائیکورٹ کا دوران سماعت عدالت کی ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.