سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو 3 دن میں 15سالہ بچی کو بازیاب کرانے کی ہدایت کردی

منگل 24 جون 2025 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو 3 دن میں 15سالہ بچی کو بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں 15 سالہ بچی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل لیاقت علی خان گبول نے موقف دیا کہ 3 ماہ قبل 15 سالہ دعا اجمل کو ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔ کیس کی تفتیشی افسر شمع فیروز نے اغوا میں ملوث ملزم فراز کو جیل کسٹڈی کرادیا تھا۔ کیس کی تفتیشی افسر نے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بچی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کو 3 دن میں بچی کو بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔