
کواڈ کاپٹر کے ذریعے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی اور پروپیگنڈا بے نقاب
منگل 24 جون 2025 17:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں انٹرنیٹ یا مقامی بازاروں سے بغیر کسی قانونی اجازت کے خرید سکتا ہے اور تخریبی سرگرمیوں کےلئے استعمال کر سکتا ہے۔
یہ انہیں دہشت گردوں کےلئے ایک آسان اور مؤثر ذریعہ بنا دیتا ہے۔چھوٹے بم یا دھماکہ خیز مواد ان کے ساتھ منسلک کئے جاتے ہیں اور مخصوص اہداف پر گرائے جاتے ہیں اور پھر فوری طور پر اس کا الزام سکیورٹی فورسز پر ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ امر تشویشناک ہے کہ پاکستان میں فی الحال ان کواڈ کاپٹرز کےلئے کوئی نگرانی یا رجسٹریشن کا نظام موجود نہیں ہے اور کوئی بھی بغیر کسی نگرانی کے انہیں خرید کر غلط استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی فتنہ نے ان کواڈ کاپٹرز کو قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف استعمال کیا ہے اور ان کے متعدد حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروہ دشمن ریاستوں کی مدد سے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کےلئے کام کر رہا ہے۔ 19 مئی کو میر علی میں ایک کواڈ کاپٹر کے ذریعے بے گناہ بچوں کو نشانہ بنایا گیا اور فوری طور پر اس کا الزام فوج پر ڈال دیا گیا جس سے کالعدم پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور دیگر ریاستی مخالف عناصر کو پروپیگنڈا کا ایک نیا ذریعہ مل گیا۔ اسی طرح 28 اکتوبر 2024 کو وادی تیراہ میں پیر میلہ بازار پر ایک کواڈ کاپٹر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے شہید اور 13 شہری زخمی ہوئے۔زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے شامل تھے تاہم اس ظلم کے باوجود پی ٹی ایم جیسے خود غرض گروہ خاموش رہے۔ ان دہشت گردانہ حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مربوط مہم شروع کی جاتی ہے۔ کالعدم پی ٹی ایم اور دیگر ریاستی مخالف عناصر بغیر کسی تحقیقات کے فوری طور پر پاکستان آرمی اور ریاستی اداروں پر الزام لگاتے ہیں۔ ان کا اصل مقصد فتنہ الخوارج جیسے گروہوں کی حفاظت کرنا اور عوام کو ریاست کے خلاف بھڑکانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کے درمیان واضح فرق ہے جسے یہ عناصر جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈرونز ایک باقاعدہ نظام کے تحت مکمل دستاویزات کے ساتھ کام کرتے ہیں جبکہ کمرشل کواڈ کاپٹرز کو بغیر کسی نگرانی کے دہشت گردی کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے ارکان کھلے عام تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں دشمن ممالک سے مالی اور تکنیکی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی فوجی ناکامی کا بدلہ لینے کی کوشش میں ان دہشت گرد گروہوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوارج کی طرف سے کواڈ کاپٹرز کے ذریعے متعارف کرائی گئی دہشت گردی کا نیا طریقہ واضح اشارہ ہے کہ ہمارے دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلئے ہر ممکن ہتھکنڈہ استعمال کر رہے ہیں۔ بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے کہا کہ اب حکومت اور عوام دونوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کواڈ کاپٹرز کی خریداری اور استعمال کےلئے ضوابط متعارف کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کےلئے ہر کواڈ کاپٹر کی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور نگرانی کا ایک باقاعدہ نظام ہونا چاہیے۔قبائلی عوام خاص طور پر تیراہ خیبر، وزیرستان اور باجوڑ کے لوگ ہمیشہ محب وطن رہے ہیں، عوام کو بھی فتنہ الخوارج، پی ٹی ایم اور دیگر ریاستی مخالف عناصر کے جھوٹے بیانیوں کو مسترد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں اور اس خطرے کو مکمل طور پر ختم کریں کیونکہ فتنہ الخوارج نہ صرف اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے بلکہ پوری انسانیت کا دشمن ہے۔ ان کا انجام دوسروں کےلیے ایک سبق ہوگا۔ بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو بے پناہ قربانیوں کے بعد بنا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم سب کو سچ کےلیے کھڑا ہونا چاہیے اور ریاست کے دشمنوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.