سردار تنویر الیاس،علی شان سونی اور احمد صغیر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ،سردار جاوید ایوب

منگل 24 جون 2025 17:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وزیر وائلڈ لائف فشریز ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس،علی شان سونی اور احمد صغیر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں یہ محترمہ فریال تالپور۔

(جاری ہے)

چوہدری ریاض سمیت ہائی کمان کی سیاسی فراست کا نتیجہ ہے اب آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کا نقشہ واضح ہو گیا ہے،پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت قائم کرے گی سردار جاوید ایوب خان نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کی شمولیت سے جماعت مضبوط ہوئی ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان اور حقوق کی محافظ ہے سردار تنویر الیاس کا فیصلہ ان کی سیاسی بصیرت کا عکاس ہے اور اس کے مستقبل میں خطہ کی تعمیر وترقی عوامی مسائل کے حل پر خوش گوار اثرات مرتب ہوں گے اب جماعت کی مقبولیت کا گراف بہت بلند تر ہو گیا ہے۔