گورنرسندھ سے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

منگل 24 جون 2025 21:43

گورنرسندھ سے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے ۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔