Live Updates

عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا‘ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر ملک احمد خان کی ملاقات ،عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر مریم نواز سے اظہار تشکر

بدھ 25 جون 2025 12:48

عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ملک محمد احمد خان کو مبارکباد پیش کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بجٹ 26-2025 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کیلئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی جماعت ہے، صوبے بھر میں یکساں ترقیاتی کام کر رہے ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دے کر احسان نہیں حق ادا کر رہے ہیں، میری پوری توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہے، ایک سال میں عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین کاوش کی ہے، اس سال بھی کوشش جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے ٹیکس فری بجٹ دے کر پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے، مریم نواز شریف نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور عوامی فلاحی اقدامات کے لئے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی روایت کو عمدگی سے آگے بڑھایا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات