جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘حمزہ شہباز

بدھ 25 جون 2025 13:27

جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر معیز اور لانس نائیک جبران اللہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،میجر معیز شہید نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ ان جوانوں کی لازوال قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے،دشمن کے شر سے قوم کو محفوظ رکھنے کی خاطر ان بہادر جوانوں نے اپنا کل ہمارے آج پر قربان کیا ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کے شہدا کے لواحقین اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔