Live Updates

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کی پالیسی سے لاتعلقی، عمران خان کے پیغامات کی صداقت پر شکوک کا اظہار

اس وقت پالیسی سازی میں ہمیں بڑی مشکلات درپیش ہیں، پی ٹی آئی کے سینئررہنما کی گفتگو

بدھ 25 جون 2025 16:45

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کی پالیسی سے لاتعلقی، عمران خان کے پیغامات کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف ف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغامات پر بھی شکوک کا اظہار کر دیا۔ایک انٹرویومیں اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پالیسی سازی میں ہمیں بڑی مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد ہمیں صرف پیغامات پہنچا دیے جاتے ہیں، ہمیں زیادہ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ بیانات مستند ہیں یا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت پالیسی سازی سے لاتعلق ہو چکے ہیں۔اسد قیصر سے سوال کیا گیا کہ موجودہ فیصلوں میں آپ کا حصہ نہیں اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے براہ راست رابطہ نہیں، لہٰذا کچھ معلوم نہیں تو اس حساب سے موجودہ فیصلوں میں، میں شامل نہیں ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات