
مظفرآباد، پاکستان آرمی، اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے اشتراک سے منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کشمیر III کامیابی سے اختتام پذیر
بدھ 25 جون 2025 19:15
(جاری ہے)
اس دوران سوال و جواب کی نشستیں بھی شامل رہیں جن میں شرکاء نے کھل کر اپنے خیالات اور سوالات پیش کیے۔
عسکری حکام نے ریاست جموں و کشمیر کی نوجوان نسل، خصوصاً سوشل میڈیا پر سرگرم یوتھ کو تلقین کی کہ وہ اپنی آن لائن موجودگی کو قومی مفاد میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز، دشمن کی پروپیگنڈا مہمات اور نظریاتی حملوں کے اس دور میں سچائی، شعور اور حب الوطنی سے مزین ڈیجیٹل موجودگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ عسکری قیادت نے یوتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز اور قلم پاکستان کا مؤثر دفاع بن سکتی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا کو شعوری انداز میں استعمال کریں اور قومی بیانیے کو فروغ دیں۔ورکشاپ میں مقررین نے واضح کیا کہ پاکستان اور پاک فوج کا رشتہ صرف ریاستی دفاع تک محدود نہیں بلکہ نظریاتی، روحانی اور عوامی اعتماد پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج صرف سرحدوں کی محافظ نہیں بلکہ قوم کی اجتماعی سوچ، امن، استحکام اور خودداری کی علامت ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ عوامی حمایت اور پاک فوج کی قربانیاں مل کر ایک ایسا بندھن تشکیل دیتی ہیں جو دشمن کے ہر وار کو ناکام بناتا ہے۔ورکشاپ کے شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس علمی و فکری نشست کو انتہائی مؤثر، معلوماتی اور حب الوطنی کو بیدار کرنے والی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے ذریعے نہ صرف سیکیورٹی سے متعلق جدید چیلنجز سے آگاہی ملی بلکہ اپنی سوچ کو قومی تناظر میں پرکھنے کا موقع بھی ملا۔ شرکاء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرام تعلیمی اداروں اور ضلعی سطح پر بھی منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان قومی سلامتی کے تقاضوں سے باخبر ہو سکیں۔عسکری قیادت نے خصوصی طور پر بھارتی جارحیت، آپریشن ''بنیان مرصوص''، اور پاکستان کی مؤثر دفاعی و فکری حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب صرف روایتی جنگ نہیں بلکہ نظریاتی، ذہنی اور ڈیجیٹل محاذوں پر بھی نبرد آزما ہے، جس کے لیے قومی شعور اور اتحاد ہی اصل ہتھیار ہیں۔ ورکشاپ میں، قرآنی آیات اور احادیث کے اور قومی ہیروز /علامہ اقبال کے اشعار کو اجاگر کیا گیا، جبکہ ریاستی نوجوانوں کو دشمن کی فکری یلغار سے بچانے کے لیے شعور و آگہی فراہم کی گئی۔ شرکاء نے ورکشاپ کو ایک مثالی علمی و نظریاتی نشست قرار دیتے ہوئے پاکستان آرمی اور ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا، اور مطالبہ کیا کہ اس نوعیت کی ورکشاپس کو تعلیمی اداروں اور ضلعی سطح تک توسیع دی جائے تاکہ نوجوان نسل کو قومی بیانیے اور ملکی سلامتی کے تقاضوں سے آگاہ رکھا جا سکے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ آرمی حکام نے آئندہ بھی اس تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ منتظمین نے گیسٹ سپیکرزکوشیلڈ اور سوینرز پیش کیے ورکشاپ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے لیے امن، استحکام، نظریاتی وحدت، اور ترقی کی دعائیں کی گئیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.