Live Updates

عمران خان کو اسکی بہن اورپارٹی نے ہی مائنس کر دیا،عظمیٰ بخاری

بدھ 25 جون 2025 19:50

عمران خان کو اسکی بہن اورپارٹی نے ہی مائنس کر دیا،عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ قدرت کا انتقام دیکھیں جو نوازشریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر سے اور پارٹی سے مائنس ہوگیا، علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہیں، اپنے خلاف سازش کا آج علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی امین نے صوبے کے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کرایا، ورنہ آئینی طور پر انکا گھر جانا طے تھا، علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گروپ علی امین کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی میں تین گروپ ہیں جبکہ کے پی میں تین گروپ الگ ہیں، کے پی میں ایک گروپ جنید اکبر لیڈ کرتا، دوسرا گروپ عاطف خان اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں کا ہے، خیبرپختونخوا کا صوبہ 12سال سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت میں باقی صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے، مریم نواز کارکردگی میں تمام وزرائے اعلیٰ میں نمبر ون پر ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات