الطاف حسین وانی کا یو این انسانی حقوق کونسل سے کشمیر پر فوری ایکشن کا مطالبہ

بدھ 25 جون 2025 22:24

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)حریت رہنما و عالمی مسلم کانگریس کے نمائندے الطاف حسین وانی نے یو این انسانی حقوق کونسل سے کشمیر پر فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں۔الطاف حسین وانی نے کہا کہ دہائیوں سے کشمیری عوام نے ناانصافیوں اور جبر کو برداشت کیا، عالمی برادری سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدام کرے۔حریت رہنما الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارت کا مسئلہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ کہنا غلط ہے۔