گورنرسندھ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کرنے کا حکم جاری کردیا

بدھ 25 جون 2025 22:36

گورنرسندھ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کرنے کا حکم جاری کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 109(b) کے تحت سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم کرنے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق، سندھ اسمبلی کا اجلاس 25 جون کو برخاست کر دیا جائے گا۔