کپواڑہ ، بھارتی پولیس کا جماعت اسلامی کے رکن کی رہائش گاہ پر چھاپہ،جائیداد کی دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات ضبط

بدھ 25 جون 2025 22:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ میں جماعت اسلامی (جے آئی) کے ایک رکن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے بگٹ پورہ نیو کالونی کے رہائشی محمد امین شاہ کے گھر پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی “ کے تحت چھاپہ مارا ۔ پویس نے گھر میں گھس کو تلاشی لی اورجائیداد کی دستاویزات ، دینی کتب، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے۔یاد رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔