Live Updates

پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا، بھارتی عسکری قیادت کا اعتراف

پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کیلئے یہ محاذ کبھی آسان نہ تھا؛ سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کا بیان

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 26 جون 2025 12:07

پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا، بھارتی عسکری قیادت ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کی جانب سے یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے، اس حوالے سے سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان کبھی نہیں ہارا، پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971ء کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔

پراوین سواہنے کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی، بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا ، لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے، مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی اس لیے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی، مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور بھارت کے لیے یہ مغربی محاذ کبھی آسان نہ تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بھارت کے سابق انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا، سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف امرجیت سنگھ دولت نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی، پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا، بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے کیوں کہ کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے۔

اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے، اس کے علاوہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے، مودی سرکار نے اپنے دور حکومت میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی عوام کی ذہن سازی کر دی ہے، کشمیر اور بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات