
بجلی کے 300 یونٹ تک صارفین کو سولر ٹیکس سے مستثنیٰ برقرا دینے کیلئے سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے، ناصر شاہ
جمعرات 26 جون 2025 17:36

(جاری ہے)
ونڈ اور سولر انرجی کے حوالے سے صوبہ سندھ خودکفیل اور مالامال ہے اور اس حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے۔
سندھ کے انتہائی پسماندہ اور غریب علائوں کے اور آف گرڈ خاندانوں میں سولر پینل تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے یہ تمام اقدامات چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر کئے جارہے ہیں۔ محکمہ توانائی سندھ اس حوالے سے دن رات کوشاں ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے حکومت تو اپنا کام کرتی ہے مگر اس حوالے سے ہر شخص کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جسے اسکی کارکردگی کی بنیاد پر بیرونی ملک ادارے کاربن کریڈٹ کی مد میں کثیر تعداد میں ڈالرز فراہم کررہے ہیں اور اس کا سبب وہ مینگروز ہیں جنھیں چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات و دلچسپی کے باعث سندھ کی ساحلی پٹیوں میں لگایا گیا ہے۔ اور ایک دن میں ملین مینگروز کے پودے لگاکر ورلڈ گنیز بک میں نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یوتھ پارلیمنٹ اپنی محنت اور کاوشوں کے باعث تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج اس پروگرام میں پورا ہوٹل یوتھ سے بھرا ہوا ہے۔ ہم اسمبلیوں میں یوتھ کے حوالے سے اہم اقدامات کرنا چاہتے ہیں مگر قانون و آئین آڑے آرہا ہے۔ کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹس اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کراچی رہنے کے قابل نہیں مگر ملک بھر سے لوگ یہاں آرہے ہیں اور بس رہے ہیں مگر اس کے مقابلے میں سندھ چھوڑ کر کوئی بھی دیگر صوبوں میں جاکر نہیں بس رہا ہے اور نہ ہی کاروبار کر رہا ہے۔ 2013 کے بعد کراچی و صوبہ سندھ کو وفاق سے اسکا حصہ نہیں مل رہا ہے ۔ وفاق صوبہ سندھ کو صرف 2 یا 3 فیصد حصہ دے رہا ہے جوکہ صوبہ کے ساتھ زیادتی ہے۔ سندھ حکومت الیکٹرک بسوں کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کیلئے الیکٹرک اسکوٹرز کی تقسیم کا منصوبہ بنارہی ہے جبکہ خواتین کیلئے خصوصی تربیت اور لائسنس کے اجرا کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔ آخر میں وزیر توانائی نے ایوارڈز تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.