
کوہستان میں 40 ارب کا میگا کرپشن سکینڈل ، 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکانٹس منجمد، ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی و3 کلوسونا برآمد
نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کیں،کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لیں
فیصل علوی
جمعرات 26 جون 2025
15:08

(جاری ہے)
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخواہ نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل میں تفتیش کیلئے طلب کیا تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا۔ وکیل کی موجودگی کافی نہیں۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے پیشی کیلئے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اعظم سواتی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونا تھا۔ عدم پیشی کی صورت میں دوسرا نوٹس جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق سکینڈل میں اعظم سواتی پر 30 کروڑ روپے کی رقم منتقلی کا الزام ہے جس کی تفتیش نیب خیبرپختونخوا ہ کر رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں مزید اہم پیش رفت،نیب کی کارروائی کے دوران ہیڈکلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیاگیاتھا۔مرکزی کردار ڈمپر ڈرائیور کی چیک بک بھی برآمد، نیب نے ہیڈ کلرک کو رشتے دارسمیت حراست میں لے لیاگیاتھا۔بتایا گیا تھا کہ نیب کی ٹیم نے ایبٹ آباد میں سٹیڈیم روڈ پر چھاپہ مار کر سی این ڈبلیو کے ہیڈکلرک کے گھر سے بھاری تعداد میں نقدی، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان اورسمیت پراپرٹی کے کاغذات قبضے میں لے گئے تھے۔اس حوالے سے مشتاق غنی کاکہنا ہے کہ2019ء سے 2024ئتک یہ سب سے بڑی میگاکرپشن تھی سی اینڈ ڈبلیو،بینک سمیت دیگرمحکموں کے افسران ملوث ہوسکتے ہیں۔پبلک اکاونٹس کمیٹی بھی اس کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کررہی تھی۔ہمیں خیبر پختونخوا ہ کے انتیس اضلاع میں کرپشن کی خبریں زیرگردش تھیں ان کی بھی تحقیقات کریں گے۔نیب نے اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران اٹھارہ ارب روپے برآمد کرلئے تھے۔مالیاتی سکینڈل میں صوبے کے خزانے سے چالیس ارب روپے نکالنے کا انکشاف ہوا تھا۔یاد رہے اپر کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا ہ نے مبینہ طور پر ملوث مزید 10 افسران کو معطل کر دیاتھا۔اپر کوہستان میں اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت جاری تھی۔ محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ معطل کئے گئے افسران میں ایک گریڈ 18 اور3 گریڈ 17 کے افسران شامل، گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کا ایک سرکاری ملازم بھی کرپشن معاملے میں معطل کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
میانمار کا بحران علاقائی استحکام کے لیے خطرہ، یو این چیف
-
سلامتی کونسل: ہیٹی میں گینگ وار سے نمٹنے کے لیے یو این فورس کی منظوری
-
یو این جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس بارے کچھ دلچسپ معلومات
-
انٹرویو: ڈیجیٹل دنیا میں سچ کی تلاش تمام جنگوں کی ماں، ماریا ریسا
-
افغانستان: طالبان کی انٹرنیٹ پر پابندی سے امدادی کارروائیاں معطل
-
بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
-
حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو حکومت میں مزید تبدیلیوں اور اصلاحات کی ہدایت کردی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے
-
نیتن یاہو نسل کشی کے باوجود صاف بچ نکلا
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.