Live Updates

غزہ، ایران پر اسرائیلی جنگ سیامت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا،علماء مشائخ

جمعرات 26 جون 2025 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) محرم الحرام کا آغاز ہمیں اخوت، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کیلئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیداکرنے کیلئے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے دائرہ کارکو مذید پھیلایا جائیگا۔پاکستان میں رہنے والی تمام مذاہب کے پیروکاروں کا انفرادی و اجتماعی فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد اور حقوق کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہر فرد کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے غزہ، ایران پر اسرائیلی جنگ سیامت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا۔ان خیالات کا اظہارملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن اف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے اپنی عیادت کیلئے آنے والے۔

(جاری ہے)

مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف سیاسی۔ سماجی۔مذہبی۔ روحانی شخصیات جن میں بابا درویش اشرف کلیمی چراغ چشتیاں اولاد فرید گنج شکر رحمت اللہ علیہ۔ڈاکٹر شبیر ارائیں معروف سماجی رہنما۔نواب قادری آستانہ عالیہ قادریہ کے روح رواں۔عرفان صدیقی ایڈمنسٹریٹر پیما ہیلتھ کیئر سینٹر۔معروف سماجی رہنما عامر ضیا اور دیگر شامل تھے سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر ان رہنماوں نے پیر صاحبزادہ نقشبندی کی مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پرآستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کے محمد علی رندھاوہ۔محمد جنید احمد۔ریاض احمد راجپوت۔ خلیفہ عبدالرحمن و دیگر بھی موجود تھے یاد رہے کہ پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی حالیہ بیماری اور ایک حادثے کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے،عیادت کیلئے آنے والے رہنماوں نے پیر صاحبزادہ نقشبندی کی مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ کہ آج کے دور میں دینی رہنماؤں اور علماء مشائخ کی دعاؤں اور رہنمائی کی خاص ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن، اتحاد اور ترقی ممکن ہو۔

خاص طور پر وطن عزیز کے موجودہ حالات کے تناظر میں، دینی رہنماء اور علماء مشائخ ملی یکجہتی کے لیے قوم کو متحد کرنے کے لیے عظیم سرمایہ ہیں،رملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن اف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ہے قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں نے ملک کے اقتدار پر شب خون مارنے کی تیاریاں شروع کردیں تھیں لیکن علما ء مشائخ نے آئینی و قانونی جدوجہد کرکے قادیانیوں کی یہ سازش ناکام بنادی انہوں نے کہا کہ مغربی قوتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام پرامن مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں امت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا، اور اب اس اتحاد کے نتیجے میں فرقہ واریت اور تعصبات پر مبنی شیعہ سنی کے بت پاش پاش ہورہے ہیں ،آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو کر اپنے ملی، دینی اور اصلاحی کاموں کو جاری رکھیں گے اور ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ملک و قوم کے لیے قابلِ قدر خدمات سر انجام دیں گے۔

اس موقع پر ان رہنماؤں اور علماء مشائخ نے فلسطین اورکشمیرکے مظلوم مسلمانوں اسرائیل اور بھارت کی جانب سے دن بدن بڑھتے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی کامیابی اور فتح کی بھی دعا کی۔اس موقع پر علماء مشائخ فیڈریشن آ ف پاکستان آستانہ عالیہ بھیج جٹا کے رہنماؤں نے ان رہنماؤں کی جانب سے پیر صاحبزادہ نقشبندی کی عیادت کے لیے تشریف لانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات