آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز( بلوچستان) کا تعزیتی اجلاس منعقدہوا

جمعرات 26 جون 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز( بلوچستان) کا تعزیتی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین محمدرمضان اچکزئی، عبدالحئی، محمد رفیق لہڑی، عبدالباقی لہڑی، محمد یوسف کاکڑ، محمد یار علیزئی اورسید آغا محمد سمیت مزدوررہنمائوں اور کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میںملکی و صوبائی سطح کی مزدور تحریک کے سینئر ٹریڈ یونینسٹ ممتاز مزدور رہنما خیر محمد فورمین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںمحنت کش طبقے اور غریب عوام کیلئے مرحوم خیرمحمدفورمین کی عملی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہ اس سماج سے ظلم، ناانصافی اور استحصال کی تمام شکلوں کو مٹانے کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہے ان کی طویل جدوجہد کی وجہ سے محنت کشوں کو بہت سے حقوق حاصل ہوئے بابائے مزدور خیر محمد فورمین کے انتقال کے بعد ملک بھر کا محنت کش طبقہ اپنے ایک انتہائی مخلص ساتھی اور لیڈر سے محروم ہو گیا ہے اوریہ خلاء مدتوں پُر نہیں ہوسکتی۔

اجلاس میں مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہاور لواحقین کو صبرجمیل عطا ء فرمائے۔