بھارت کا دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے پھر روس سے رابطہ

جمعہ 27 جون 2025 17:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)بھارت نے دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک بار پھر روس سے رابطہ کرلیا۔بھارتی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روسی ہم منصب سے رابطہ کیا اور ایس یو تھرٹی ایم کے آئی جہازوں کی اپ گریڈیشن اور ایس فور ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے علاوہ دوسرے دفاعی ساز و سامان پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کے مطابق بھارتی اور روسی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات چین میں ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔