Live Updates

کراچی میں کچھ دیر کی بارش نے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا کردیا ہے،جمیل احمد خان

جمعہ 27 جون 2025 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں کچھ دیر کی بارش نے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا کردیا ہے۔ مون سون کا اسپیل شروع ہوتے ہی بجلی۔ پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جسکی ترسیل اب تک نہ ہوسکی جو نااہل شہر کراچی کی ترقی کے دعوے داروں کے لئے لحمہ فکریہ ہے۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ برسات کے دوران بابری چوک (گرومندر) پر سڑک کی تعمیر عوام کا فنڈز ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ معمولی برسات مین شہر کے تمام فیڈر بند کرکے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کردیا گیا۔ سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہے جمیل احمد خان نے کہا کہ شہر کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مستقیل بنیادوں پر ٹیم تشکیل دی جاتی تو دکھاوے و فوٹو سیشن کی ضرورت نہ پڑتی۔

(جاری ہے)

یہ ہی وجہ ہے رین ایمرجنسی اور دیگر مسائل کے حل میں کارکردگی صفر نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو کراچی جو سب سے زیادہ ٹیکسں دیتا ہے اسکے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے کراچی کو صاف پانی۔ سستی بجلی بغیر سیلب سسٹم اور صحت ۔ ٹرانسپورٹ۔ سیوریج کے ناکارہ نظام سے شہریوں کو نجات کب ملے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان نے کہا کہ کراچی کی عوام تمام تر ٹیکسں اور وفاق کو 70 اور سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے کے باوجود ابتر زندگی گزار رہے ہیں۔ نعیم خان نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور عوامی حقوق کے حصول کے مسلم لیگ ق حکمت عملی دے سکتی ہے اگر حکومت چاہے تو اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات