
بینکاک میں منعقدہ وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی شرکت
چیئرمین نادرا کی زیرقیادت وفد نے شہریوں کے اندراج اور اہم اعدادوشمار (سی آر وی ایس) کے شعبے میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا
جمعہ 27 جون 2025 21:46
(جاری ہے)
پاکستانی وفد میں نادرا، وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات اور محکمہ صحت سندھ کے سینئر حکام شامل تھے۔ کانفرنس کے دوران پاکستان نے گزشتہ دہائی کے دوران حاصل کی گئی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیاجن میں نادرا کے بائیومیٹرک شناختی نظام کے ذریعے بالغ آبادی کے 97 فیصد سے زائد افراد کی رجسٹریشن خاص طور پر قابل ذکر ہے۔
وفد نے بتایا کہ ملک کے 165 سے زائد اضلاع میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کی ڈیجیٹلائزیشن ہو چکی ہے جبکہ نادرا کی موبائل ٹیمیں بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں شہریوں کے اندراج کے لئے مصروف عمل ہیں۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے اندراج کو محض کاغذی کارروائی نہ سمجھا جائے، کیونکہ یہ بہتر حکمرانی، ترقیاتی اہداف کے حصول اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں نظام اور پالیسیوں کو نمایاں حد تک بہتر بنایا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کانفرنس کے دوران پاکستان نے اپنی "سی آر وی ایس ابتدائی منصوبہ" اور اصلاحات کے مسودے بھی پیش کئے۔ ان میں ماڈل اضلاع میں ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹمز، ہسپتالوں، مقامی کونسلوں اور نادرا کے درمیان مؤثر روابط ، اور پیدائش و وفات کی اطلاع کے لیے نئے آلات کا استعمال شامل ہے جبکہ بائیومیٹرک شناخت اور رجسٹریشن نظام کے لئے قومی پالیسی بھی وضع کر لی گئی ہے۔ نادرا کی جانب سے ٹیکنالوجی سے متعلق حالیہ اقدامات کو بھی اجاگر کیاگیا، جن میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ اور "پاک آئی ڈی" موبائل ایپ قابل ذکر ہیں جن کی بدولت شہریوں کے لئے اپنے سمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات کی خدمات تک رسائی کہیں زیادہ آسان اور باسہولت ہو گئی ہے۔ وفد نے اس عمل کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی بھی نشاندہی کی، جن میں وفات کے اندراج میں کمی، وفات کی درست وجہ سے متعلق ڈیٹا کی عدم دستیابی شامل ہیں۔ ان رکاوٹوں کے تناظر میں پاکستان نے "سی آر وی ایس دہائی" کی مدت 2030 تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، تاکہ بہتری کے لیے مزید وقت اور معاونت حاصل کی جا سکے۔ وفد نے یو این ایف پی اے، یونیسیف اور یو این ای ایس سی اے پی کی تکنیکی اور حکمتِ عملی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا، جن کی مدد سے قوانین کی بہتری، عملے کی تربیت، ڈیجیٹل ٹولز کے پائلٹ پراجیکٹس اور ڈیٹا نظام کو مستحکم بنانے میں مدد ملی۔ آئندہ لائحہ عمل کے طور پر پاکستان نے رجسٹریشن کے مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے قیام کی اہمیت پر زور دیا، جو جدید، رجسٹر پر مبنی مردم شماری کے لئے کی بنیاد کا کام دے گا۔ یہ سرگرمیاں ملک کے وسیع تر فریم ورک ‘‘5Es’’ اور "اٴْڑان پاکستان" پروگرام سے جڑی ہوئی ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل عوامی خدمات کے معیار، رسائی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہر شہری کا اندراج جائے گا اور پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی سمیت زندگی کے تمام اہم واقعات کا مکمل اندراج کیا کیا جائے گا کیونکہ یہ اعدادوشمار ملکی اور قومی ترقی کے لئے مرکزی حیثیت کے حامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی
-
ویل ڈن،محسن نقوی کی ثناء یوسف سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر نے پر اسلام آباد پولیس کی خصوصی تعریف
-
ملک میں ایئرپورٹ کارگو چارجز 100 فیصد تک بڑھا دیئے گئے
-
سندھ میں نئے ٹریفک قوانین نافذ؛ مسلسل خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے
-
ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیش اور چیک کے ذریعے ادائیگی کا طریقہ کاربند، تنخواہ صرف بینک کے ذریعے دی جائیگی
-
خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کا وزیراعظم سے اظہارتشکر، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا مشکور ہوں، شہبازشریف
-
مجھے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سے نکلوایا وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، شیرافضل مروت
-
گرما گرمی میں تلخی آگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
-
ڈیجیٹل معیشت کی جانب انقلابی اقدام، پاکستان نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا
-
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
-
’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.