kسپریم کورٹ کے فیصلے نے سخت مایوس کیا ہے، بیرسٹر گوہر

8 ججرز نے ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آج آئین کا غلط ترجمہ ہوا ہے Cجس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ 27 جون 2025 21:20

K اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا۔

۔اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، 8 ججرز نے ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آج آئین کا غلط ترجمہ ہوا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں لیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، یہ ہمارا حق تھا، ہم نے سنی اتحاد کونسل کو اس لیے جوائن کیا تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک فارمیٹ دیا تھا، ہمارا حق سپریم کورٹ کے ججز نے مانا تھا، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اسطرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی ا?ئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔