پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کا میزبان، شہر قائد میں تیاریوں کا آغاز

ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کی سیکرٹری داخلہ سندھ حکومت محمد اقبال میمن سے ملاقات

ہفتہ 28 جون 2025 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، میگا ایونٹ کی میزبانی کی کراچی میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کی سیکرٹری داخلہ سندھ حکومت محمد اقبال میمن سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے ایونٹ یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا، ورلڈ کپ میں اب تک 12 ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔میگا ایونٹ میں پاکستان، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے، ویلز، اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔علاوہ ازیں بھارت نے ابتدائی دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ شرکت کا انحصار حکومتی این او سی پر ہے، دیگر ممکنہ ٹیموں میں نیپال، سعودی عرب اور افغانستان بھی شامل ہو سکتی ہیں۔