Live Updates

عوام دشمن بجٹ کیخلاف پرامن احتجاج کرنے والے مزدورں پر تشدد ، گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ،فوری رہا کای جائے،چوہدر ی منظوراحمد

ہفتہ 28 جون 2025 16:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن،اور پیپلزلیبربیورو پاکستان کے مرکزی انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور بلوچستان میں حکومت کے 2025-26 کے عوام دشمن بجٹ کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے مزدوروں پر تشدد، گرفتاریاں اور کریک ڈاؤن کسی بھی طور لائق تحسین نہیں ہے،اس عمل کے خلاف محنت کشوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزلیبربیورو بلوچستان کے صدر شاہجہان گجر، اور سینئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سینکڑوں ملازمین کا تشدد کے بعد حراست میں لیا جانا قابل قبول نہیں جب وزراء نے 215فیصد اپنی تنخواہیں بڑھائیں، اور ملازمین،پینشنرز کی تنخواہوں میں 10 اور 7 فیصد اضافہ کیا گیا، ورکرز ویلفیئر فنڈ کا غیر قانونی استعمال،یوٹیلیٹی اسٹورز میں جبری برطرفیوں اور نجکاری کا عمل تیز کر کے قومی اثاثوں کی اونے پونے فروخت کو مسترد کرتے ہیں، چوہدری منظور احمد نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تمام گرفتار ملازمین کو مقدمات واپس لے کر غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، حکومت اور ملازمین کے رہنما معاملات کا حل باہمی گفت وشنید کے ذریعے مذاکرات کے ٹیبل پر تلاش کر یں،تاکہ مشکلات کا بہتر نتیجہ برآمد ہو سکے،انہوں نے کہا کہ وہ کراچی، لاہور اور پشاور میں بھی محنت کشوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کر تے ہیں کہ تمام صوبوں میں محنت کشوں کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لینے جائیں چوہدری منظور احمد نے بلوچستان کے بزرگ مزدور لیڈر خیر محمد فورمین کی رحلت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے لئے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات