م*پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا

ٴْگزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ گیا

ہفتہ 28 جون 2025 18:10

w اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے بلوم برگ انٹیلی جنس کے تازہ ترین اعداد و شمار میں پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک (Sovereign Default Risk) میں سب سے زیادہ بہتری دکھاتے ہوئے ابھرتی ہوئی عالمی معیشتوں کی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ گیا ہے، جو کہ 1,100 بیسس پوائنٹس (11 فیصد) کی تاریخی کمی ہے، یہ کمی دنیا بھر میں ابھرتی معیشتوں میں سب سے نمایاں ہے۔پاکستان میں خودمختار ڈیفالٹ رسک میں 1,100 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی، اس کے برعکس ترکی، ایکواڈور، مصر اور گیبون میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی اس غیر معمولی کارکردگی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور بروقت قرض ادائیگیاں کی گئیں۔عالمی ریٹنگ ایجنسیوں (ایس اینڈ پی، فِچ وغیرہ) کی جانب سے بہتر کردہ کریڈٹ آؤٹ لک جاری کی گئی، یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور عالمی ساکھ کی بحالی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، اور دیگر معاشی اداروں کی مربوط پالیسیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا اعتماد بحال کیا ہے۔