کراچی کے نوجوان سے شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کے معاملے پر پیشرفت

تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات حاصل کرلیں

ہفتہ 28 جون 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ایس ایچ او عظمی خان کے مطابق تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

عظمی خان نے کہاکہ مشکل کا شکار لڑکی کی وطن واپسی کی ذمہ داری سفارتخانہ نے لے لی، سندا کے ایگزٹ پرمٹ اور ٹکٹ کا بندوبست بھی سفارتخانہ کرے گا، تیونس کا سفارتخانہ رابطے میں ہے۔ لڑکی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا لڑکی نے نومبر میں کراچی آکر لیاری کے نوجوان سے شادی کی تھی، تنازعات پر لڑکے نے گزشتہ ہفتے سندا ایاری کو طلاق دے دی اور اسے ریسٹورنٹ پر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے وومن تھانہ لیاقت آباد پہنچ کر پناہ لی، اس کا ویزا ختم ہوچکا ہے ٹکٹ بھی نہیں ہے۔