Live Updates

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ، 13 جوان شہید، 14 خوارج کو ہلاک کردیا گیا

سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جون 2025 21:49

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جون 2025ء ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حملہ کردیا، حملے میں 13 جوان شہید ہوگئے۔

حملے میں تین معصوم شہری زخمی بھی ہوئے ، جن میں دو بچے ایک خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 14 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال، خوالدار سہراب خان ، اور حوالدار میاں یوسف شامل ہیں، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل ، سپاہی روحیل ، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیراحمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، سپاہی منظر علی نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ شہداء کا تعلق کرک، نصیر آباد، بنوں، دیر ، میر پور خاص، ڈی جی خان، کوئٹہ ، ایبٹ آباد ، لیہ اور مردان سے ہے۔ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات