Live Updates

فیصل آباد کے تاجر آئے روز ٹیکسوں میں اضافی' بڑھتی ہوئی مہنگائی اور 37AA جیسے کالے قانون کے نفاذ سے سخت پریشانی میں مبتلا

ہفتہ 28 جون 2025 22:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) فیصل آباد کے تاجر آئے روز ٹیکسوں میں اضافی' بڑھتی ہوئی مہنگائی اور 37AA جیسے کالے قانون کے نفاذ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں' ٹیکس گزار طبقے کو ہراساں کرنے سے ناصرف کاروبار متاثر ہوگا بلکہ تاجر اپنی دکانیں بند کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں گی' ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا محمد سکندراعظم خاں ' صدر چوہدری حبیب الرحمن گل' جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر مقررین نے کیا' اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین رانا فخرحیات' وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ' فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد ' نائب صدور ' میاں نذاکت علی' خرم شہزاد' رانا طاہر محمود خاں' رانا طارق عزیز' چوہدری یعقوب گجر ' محمد علی ڈوگر' چوہدری اویس اقبال' ملک اعجاز احمد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد نے شرکت کی' انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ہر طبقہ پر ٹیکسوں کے وار عوام کو حکومت سے متنفر کررہے ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو تاجر اور عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گی' بجٹ میں کاروباری طبقے پر مختلف اقسام کے ٹیکس لگنے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ جائینگے اور رہی سہی انڈسٹری بھی بند ہوجائیگی حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے اس کے بدلے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے ' انہوں نے کہا کہ ٹیکس لگنا چاہئے اور عوام کو ٹیکس دینا بھی چاہئے مگر یہ ٹیکس اشرافیہ کی عیاشیوں پر خرچ ہونے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کیا جائے تو قوم ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے ' بدقسمتی سے پاکستان میں جتنے بھی ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں اس کا 10 فیصد بھی عوام پر خرچ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ترقی نہیں ہو پارہی ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ٹیکس وصولی کیساتھ ساتھ اس کو عوام پر خرچ کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے ' انہوں نے کہا کہ پٹرول' بجلی' گھی' آٹا' چینی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء مہنگی کرنے کے سستی ہونی چاہئے تاکہ عام آدمی بھی سکھ کا سانس لے سکے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات