پاکستان میں 61 فیصد خواندگی کی شرح ریکارڈ ہوئی، جس میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں

اتوار 29 جون 2025 11:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان میں 61 فیصد خواندگی کی شرح ریکارڈ ہوئی، جس میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں۔پہلی ڈیجیٹل مردم شمار کے مطابق 10 سال یا زائد عمر کے 10 کروڑ 41 لاکھ افراد پڑھے لکھے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد 84 فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ سرفہرست ہے۔66 خواندہ آبادی کے ساتھ پنجاب دوسرے نمبر پر، سندھ 58 فیصد کے ساتھ تیسرے، خیبرپختونخوا 51 فیصد کے ساتھ چوتھے اور بلوچستان 42 فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ملک میں 36 فیصد بچے سکول سے محروم ہیں جب کہ پانچ سے 16 سال کی عمر کے دو کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔