سرینگر میں 32مقامات پر بھارتی پولیس کے چھاپے

اتوار 29 جون 2025 11:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع سرینگر میں 32مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ چھاپے انسانی حقوق کے کارکنوںاور آزادی پسندوں کے گھروں پر مارے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون''یو اے پی اے''کے تحت درج کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 200سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر بے گناہ لوگوں کوگرفتار اور گھروں کو مسمار کیاگیا ہے۔