سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج، صدر مملکت نے منظوری دے دی

اتوار 29 جون 2025 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیئر ترین جج کے منصب پرفائز کر دیا ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ذو ججز کا تبادلہ بھی مستقل قرار دے دیا گیا ہے،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سنیارٹی لسٹ کے مطابق منتقل ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینیئر ترین جج ہوں گے۔ اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔واضح رہے کہ 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تین ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کردی تھیں۔عدالت نے اپنے اکثریتی فیصلے میں قرار دیا کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔